اسلام آباد ، گھرگھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کیلئے ’’ناک دی ڈور‘‘ مہم کا سلسلہ جاری

تھانہ کھنہ کی حددو میں 408گھروں کے 162گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کر لیا گیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے خصوصی احکامات پر گھرگھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کے لئے "Knock the door"مہم کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ کھنہ کی حددو میں 408گھروں کے 162گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیاگیا،مہم میں اسلام آباد پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکر کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کے اندراج کو یقینی بنارہی ہیں،تاکہ شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچاجاسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گھر گھر جاکر ملازمین وکرایہ داروں کی رجسٹر یشن کیلئے "Knock the door"مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے دوران اسلام آباد کیپٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکرکرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کے اندراج کو یقینی بنارہی ہیں، اس سلسلے میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ کھنہ کے علاقے میں 408گھروں کی162 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا ء کو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچاجاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کے اندراج سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے، اندراج نہ کروانے کی صورت میں کوئی بھی شر پسند عناصر عام شہری کا روپ ڈھال کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے، اسلام آبادکیپٹل پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو ایک محفوظ ترین ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔