سوات ،فضل حکیم خان یوسفزئی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں ،انفرادی و اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا

اللہ کے عطاء کردہ خدمت خلق کے موقع کو عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں ،جب تک جان ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، وزیر جنگلات خیبرپختونخوا

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و جنگلی حیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنے حجرہ باغ سوات میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے انتہائی غور سے سنا اور مناسب حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے حل کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں زندگی کی ہر سانس خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم ہر صورت میں عوام کے سامنے جوابدہ ہے ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع خصوصاًً حلقہ پی کے 6 کے لوگوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ احسن طریقے سے حل کرسکیں انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر حل کیا کریں۔