پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشو ں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشو ں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ۔ جس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں حادثات میں 46 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہو ئے۔پی ڈی ایم اے کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 46 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25 بچے ، 12 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں ۔ زخمیوں میں 11 خواتین ، 33 مرد اور 16 بچے شامل ہیں ۔ مختلف اضلاع میں مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے 2875 مکانات کو نقصان پہنچا ۔ 436 گھروں کو مکمل ، 2439 کو جزوی نقصان پہنچا ۔ پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، دیر ، چترال ، سوات باجوڑ ، شانگلہ ، مانسہرہ، مہمند ، باجوڑ ، مالاکنڈ ، کرک ، ٹانک ، مردان ، بونیر،ہنگو ، بٹگرام ، بنوں ، شمالی و جنوبی وزیر ستان ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان ، اورکزئی میں بھی نقصانات ہوئے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد و سرگرمیوں کے لئے 110 ملین روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ اسی طرح قبائلی اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیوں کی مد میں 90 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں ۔ جبکہ متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو امداد ی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔