بلاول بھٹو کا پارٹی کارکن فیصل مصری کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع جنوبی کے پارٹی کارکن فیصل مصری کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی فیصل مصری مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔