Live Updates

{پاکستان اورایران نے مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ

ح*وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان اورایران کے درمیان معاشی تعلقات کے ایک نئے دورکا آغاز ہوگیا ہے ۔پاکستان اورایران نے مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی،ایم او یو کے لیے سرکولیشن سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی گئی، مفاہمت کی یادداشت پرایرانی صدر کیدورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک نیمفاہمت کی یادداشت کیمسودے کو حتمی شکل دیدی ہے۔پاک ایران خصوصی اقتصادی زون کا قیام ریمدان-گبد سرحد پر ہوگا۔مشترکہ خصوصی اقتصادی زون گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ سطح پر قائم کیاجائیگا۔خصوصی اقتصادی زون کیقیام سیدونوں ممالک کیدرمیان معاشی تعلقات کومزیدوسعت ملے گی۔

(جاری ہے)

20-04-24/--263 #h# بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں ابتدائی طور پر سامنے آنے والے حقائق نہایت تشویشناک اور ہمارے خدشات پر مہرِ تصدیق ثابت کرتے ہیں،تحریک انصاف #/h# اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں ابتدائی طور پر سامنے آنے والے حقائق نہایت تشویشناک اور ہمارے خدشات پر مہرِ تصدیق ثابت کرتے ہیں، عدالتی حکم پر سرکاری ڈاکٹرز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کا طبّی معائنہ (اینڈوسکوپی) کیا گیا، ترجمان تحریک انصاف کے مطابق طبّی معائنے میں محترمہ بشریٰ بی بی کو تیزاب/زہریلا مواد ملا کھانا دیے جانے، ان کے نظامِ انہضام خصوصاً خوراک کی نالی اور معدے میں تیزاب کی زائد مقدار سے پیدا ہونے والے زخم واضح نمایاں ہیں،زہریلا مواد ملا کھانا کھانے سے بشریٰ بی بی کے منہ خصوصاً ہونٹوں پر نمایاں ہونے والے اثرات بھی تاحال باقی ہیں، آج کے نتائج نے بشریٰ بی بی کے طبّی معائنے میں حکومت اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تاخیر کی اصل وجوہات بھی قوم پر آشکار کر دی ہیں، زہریلی/تیزاب کی آمیزش زدہ خوراک دیے جانے کے اتنے عرصے بعد بھی محترمہ بشریٰ بی بی کے جسم میں اس کے اثرات زہر کی نوعیت اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات کو واضح کرتے ہیں۔

ثابت ہوگیا کہ ناحق جیل میں محترمہ بشریٰ بی بی کی صحت اور جان سنگین خطرات کی شکار ہیں، انہیں مزید قید میں رکھنا ان کی جان کو کسی بڑے خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔لازم ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہریلا مواد دیے جانے کے معاملے کی مفصل تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داروں کا کڑا محاسبہ کیا جائے۔عدالت عالیہ بشریٰ بی بی کو ان کا بنیادی حق دے اور ایک بیہودہ ٹرائل کے ذریعے سنائی جانے والی سزا معطّل کرکے ان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کرے۔ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کو پیشِ آنے والے کسی بھی حادثے کی صورت میں بانی چیئرمین ذمہ داران کی نشاندہی کر چکے ہیں، ان سے حساب قوم لے گی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات