' متعلقہ حکام صوبائی اور فیڈرل حکومت سنجیدگی سے ہمارے مسائلِ کوحل نہیں کیا تو ٹرانسپورٹرز نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیں گے،مشترکہ بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:50

+تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) تفتان دالبندین چاغی رخشان بیلٹ کے بس ٹرانسپورٹ سروس کے تمام کمپنی مالکان گزشتہ دو روز سے اپنے بنیادی مطالبات کے حق میں ہڑتال پر ہیں جس کی بناء پر بکنگ آفسزکاشٹر ڈاؤن ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام جاری ہیں لہذا ٹرانسپورٹرزنمائندوں چیرمین مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن محمود خان بادینی حاجی باباجان شاہوانی اور دیگر یونین رہنماؤں نے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک متعلقہ حکام ہمارے جائز مطالبات پر باقاعدہ تحریری عملدرامد نہیں کرتے تو پُرامن پہیہ جام ہڑتال جاری رہیگا،اگرپھربھی متعلقہ حکام صوبائی اور فیڈرل حکومت سنجیدگی سے ہمارے مسائلِ کوحل نہیں کیا تو ٹرانسپورٹرز نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیں گے جسکا اعلان ٹرانسپورٹرز نمائندے اپنے آئندہ مشترکہ اجلاس میں کرینگے نیشنل ہائی وے 40Nکوئٹہ۔

(جاری ہے)

تفتان روڈ پرقائم درجنوں لا اینڈ آرڈر اور اینٹی سمنگلنگ چیک پوسٹوں پر کوچز کوباربار روکھنیکاسلسلہ ختمِ کیاجائے این 40 کی پدگ تا کرودک روڈ کی مکمل خستہ حالی اور سیلابوں سے بہہ جانے والیپل اور تمام روڈ شولڈرزکوفوری درست کیا جائے تیل کی بڑھتی قیمتوں میں کمی کی جائے اور رخشان بیلٹ کے ٹرانسپورٹرز بارڈری علاقوں کے عوام کو ایشیاء خوردونوش وغیرہ کی نقل وعمل سے متعلق ریلف دیاجائے مندرجہ بالا سمیت تمام جائز مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔