آسٹریلیا، کوکین سمگلنگ کے الزام میں 4امریکی شہری گرفتار

اتوار 21 اپریل 2024 13:10

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) آسٹریلوی پولیس نے کوکین کی اسمگلنگ کے الزام میں 4 امریکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔شنہوا کے مطابق آسٹریلوی فیڈرل پولیس (اے ایف پی)کے ترجمان سپرنٹنڈنٹ سیمون بچر نے امریکی شہریت کے حامل ایک مرد اور 3خواتین کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جو اپریل کے شروع میں لاس اینجلس سے میلبورن آنے والی پرواز کے ذریعے میلبورن پہنچے اور ان کے سامان سے 30کلو گرام کوکین برآمد ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان خواتین کی ساتھی ایک خاتون کو امریکی حکام نے لاس اینجلس میں مبینہ طور پر اس کے سامان میں چھپائی گئی مزید 10 کلو گرام کوکین کے ساتھ پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی کوکین قیمت تقریباً 10 ملین آسٹریلوی ڈالرہے۔انہوں نے مزید کہ یہ گرفتاریاں آسٹریلیا میں غیر قانونی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈرگ کوریئرز کو ایک سخت انتباہ بھیجتی ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اپنی منشیات کو کس طرح منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں آسٹریلوی فیڈرل پولیس سمیت دیگر ریاستی قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کا انتظار کر رہے ہوں گے۔