Live Updates

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ناجائز تجاویزات کے خلاف کارروائیاں

اتوار 21 اپریل 2024 14:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملتان کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری،تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر ایم ڈی اے کی طرف سے آگہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بوسن روڈ میٹرو روٹ چونگی نمبر نو سے سیداں والا بائی پاس چوک اور بہادر پور، بیکن ہاؤس سکول سے بہاولدین زکریا یونیورسٹی تک روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات ہٹوا کر روڈ کو کلیئر کروایا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات