سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے

روئیدادخان 28 ستمبر 1923ء کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے

اتوار 21 اپریل 2024 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔روئیدادخان 28 ستمبر 1923ء کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، ان کی عمر 100 سال تھی، انہوں نے 1949ء میں سول سروس جوائن کی تھی۔

(جاری ہے)

روئیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور کئی اہم اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔روئیداد خان نے چیف سیکریٹری سندھ و خیبر پختون خوا اور صدر و وزیرِ اعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں۔وہ 1971ء میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکریٹری انفارمیشن تھے، ان کی خود نوشت 1997ء میں شائع ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :