جی ٹی روڈ کھاریاں کا خٴْونی یوٹرن ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

اتوار 21 اپریل 2024 15:05

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) جی ٹی روڈ کھاریاں کا خٴْونی یوٹرن ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ مقامی سیاستدان بے حس، عوام بے بس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کھاریاں آفس میں تعینات نوجوان مٴْحمد ضیائ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں کے سامنے جی ٹی روڈ پر یوٹرن کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر ماردی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے علاج کے ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں پر گزشتہ روز وہ زخموں تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے قصبہ محلہ لالہ مٴْوسیٰ میں ادا کی گئی، جی ٹی روڈ کھاریاں کے اس یوٹرن پر ہر سال درجنوں حادثات ہوتے ہیں، جو لوگوں کی اموات اور زخمی ہونے کا سبب بن رہے ہیں، جس پر مقامی افراد نے بارہا احتجاج کیا لیکن مقامی عوامی نمائندے عوام کو صرف نعروں کے سوا کوئی ریلیف لیکر نہیں دے سکے ۔