سرگودھا،ایک روز کے دولہا اور مستری سمیت تین افراد جاںبحق

اتوار 21 اپریل 2024 15:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) ایک روز کے دولہا اور مستری سمیت تین افراد جاںبحق ہو گئے جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن کے جنکشن ملکوال کے قریب تیز رفتار ٹرین تلے آکر اسلام اسلام پورہ موڑ کا مستری وحید جاں بحق ہو گیا. ملکوال کے قریب چلتی ٹرین کے نیچے آکر مزدور جاں بحق ہو گیا. جبکہ چک کے 120 جنوبی کا دولہا محمد ساجد شادی کے اگلے روز شہر کمپنی باغ میں بہوش پایا گیا اور ڈی ایچ کیو میں پہنچ کر دم توڑ گیااور خوشاب کے محلہ صابرآباد کا 30 سالہ نوجوان محمد قمر بجلی کی گزرتے تاروں سے بجلی کا کرنٹ برداشت نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔