آئیسکو افسران 23اپریل کو سوشل میڈیا اور ٹیلیفون پرصارفین کے مسائل سنیں گے، ترجمان آئیسکو

اتوار 21 اپریل 2024 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) تمام سرکلز انچارج فیس بک ای کچہریوں کے ذریعے صارفین کے مسائل کا حل احسن طریقے سے ممکن بنارہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو،ڈاکٹرمحمد امجد خان اور تمام آپریشن سرکلز انچارج فیس بک لائیو اور ٹیلیفون پر 23اپریل 2024 کو صارفین کے مسائل سنیں گے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صارفین کی بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کے فوری حل کو ممکن بنانے کے لئے تمام آپریشن سرکلز انچارج بشمول اسلام آباد، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک، چکوال اور جہلم مورخہ23اپریل 2024(بروز منگل) صبح09:30بجے تا دن11:30بجے تک متعلقہ سرکلز کے صارفین کی تجاویز اورشکایات سنیں گے۔

(جاری ہے)

صارفین شکایات کے فوری ازالے کے لئے اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 051-9260194، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-9292675، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر-051-9293048، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-4950343، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر0543-668500، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر0544-9270377پر دیے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں ۔ معزز صارفین سے درخواست ہے کہ رابطے کے دوران اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی بل کا حوالہ نمبر ضرور بتائیں تا کہ درج شدہ شکایت بروقت متعلقہ دفاتر کو بھجوائی جا سکے۔