پی این ایس سی کا تیل بردار جہاز سری لنکا میں 8 ماہ سے خراب، کروڑوں روپے کا نقصان

اتوار 21 اپریل 2024 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا تیل بردار جہاز سری لنکا میں 8 ماہ سے خراب کھڑا ہے۔شپنگ ذرائع کے مطابق تیل لانے کے لیے جہاز کی خلیجی ممالک روانگی منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پی این ایس سی ذرائع نے بتایا کہ پی این ایس سی چترال 8 ماہ سے سری لنکن پورٹ پر خراب کھڑا ہے، پی این ایس چترال کی مرمت میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق 8 ماہ جہاز کھڑا ہونے سے پی این ایس سی کو تقریباً 25 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ترجمان پی این ایس سی نے کہا کہ جہاز میں معمولی خرابی ہے جسے ٹھیک کر کے جلد سفر پر روانہ کر دیا جائے گا۔