ت*قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کو ہوگا،7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

۔ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کوہو گا، سپیکر سردار ایاز صادق صدارت کریں گے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا،اجلاس میں ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا،حالیہ بارشوں سے چارسدہ سمیت ملک بھر میں فصلوں اور املاک کی تباہی پرتوجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی جائے گی،ایف پی ایس سی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2021 ایوان میں پیش کی جائے گی،وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایوان میں پیش کریں گی