پ*اوپن یونیورسٹی: پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28اپریل کو لاہور میں ہوگا

ی*144طلبہ کو گولڈ میڈلز اور میرٹ سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گی:فل ڈریس ریہرسل 27اپریل کوہوگی

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن28اپریل کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے پرو چانسلر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے۔اس تقریب میں پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، سکولز کالجز اور جامعات کے اساتذہ، ملک کے نامور صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم، خالد مقبول صدیقی اور وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود سمسٹر خزاں 2004تا بہار 2022کے دوران گریجویٹ ہونے والے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کریں گے۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 144طلبہ کو گولڈ میڈلز اور میرٹ سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گی.فل ڈریس ریہرسل 27 اپریل کو ہوگی جس میں کانووکیشن میں شرکت کا داخلہ کارڈ اور گاؤن وغیرہ مہیا کیے جائیں گے۔

تمام رجسٹرڈ طلبہ کی اس ریہرسل میں شرکت لازمی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے قیام کو 50سال مکمل ہونے والے ہیں، وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے سال 2024ئ کویونیورسٹی کی گولڈن جوبلی کا سال قرار دیا تھا اور یہ فیصلہ کیا تھا کہ سال بھر تقریبات منعقد کی جائیں گی، کانووکیشن کا انعقاد بھی اس سلسلے کی کڑی ہی