mبھارت،ہزاروں افرادکے سامنے دلہا نے دلہن کی سلامی چرالی

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

پ*نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بیٹھے دلہا کی جانب سے دلہن کی جھولی میں رکھی سلامی کو چرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت یا پاکستان میں شادیوں پر بڑا دھوم دھڑکا کیا جاتا ہے اور عام طور پر اسے یادگار لمحہ بنانے کے لیے بہت سارے پیسے بھی خرچ کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب سے ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اپنی دلہن کو ملنے والے سلامی کو چراتے ہوئے پایا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی جھولی میں پیسوں (سلامی)کا ڈھیر پڑا ہے، ایسے میں دلہا ا?نکھ بچا کر دلہن کے سامنے رکھے پیسوں کو چرا کر اپنی جھولی میں ڈال لیتا ہے۔اس دوران شادی کے نیلے لباس میں ملبوس دلہن کو خبر تک نہیں ہوتی اور وہ دوستوں کے ساتھ ہنس ہنس کر باتیں کرنے میں مصروف نظر ا?رہی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرم پر ہرش پنڈورا نامی صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک 19 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔