علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے، ایازمیمن

اتوار 21 اپریل 2024 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر ان کی شاندار انقلابی شاعری اور قیام پاکستان کے لیئے کی جانے والی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے جنہوںنے قیام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا ان کی انقلابی شاعری نے نوجوانوں میں ایک نئی روح پھونکی جس نے تحریک آزادی وقیام پاکستان میں تیزی آئی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایازمیمن موتی والا نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ، علامہ اقبال نے دین اسلام کے لیئے قابل قدر خدمات انجام دیں ان کی بامقصد شاعری آج بھی ہمار ے دلوں اور نصاب میں زندہ ہے ایسی شخصیات قوموں کے لیئے قدرت کا تحفہ ہوتی ہیں جن کی زندگی کا مقصد اپنے لوگوں کی اصلاح اور مدد کرنا ہوتا ہے ،علامہ اقبال ان عظیم ہستیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہمیں ایک آزاد ملک دینے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ، علامہ اقبال اردو و فارسی کے ممتاز شاعر اور عظیم رہنما بھی تھے ، انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں ان کے یوم وفات پر ملک بھر میں سرکاری و غیرسرکاری سطح پر تقریبا کا اہتمام کیا جاتا ہے اور مفکر پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ، علامہ اقبال قوم کے محسن ہیں جنہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیئے بھرپور جدوجہد کی ، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے قریب اور تحریک پاکستان کے اہم ساتھیوں میں شامل رہے اپنے محسنوں اور عظیم رہنماوں کو بھلانے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں دور حاضر میں بھی اگر علامہ اقبال کی شاعری اور تصانیف کی تشریح کی جائے تو کئی سو سال قبل کی ان کی لکھی ہوئی کتابیں اور تحقیق کو دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی اورسائنس نے ریسرچ کے بعد بالکل درست قرار دیا ہے یہ ان کی قابلیت ، اعلیٰ ذہنیت اور گہری سوچ کی عکاسی کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری آج بھی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے بس اس کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔