ڈبلیو ایم فصاحت اللہ بیگ کا لاہور تبادلہ، ریلوے ملازمین نے پرجوش انداز میں رخصت کیا

ْفصاحت اللہ بیگ نہایت شریف، ملنسار، خوش اخلاق، رحم دل اور مزدور دوست انسان ہیں، شاہداقبال

اتوار 21 اپریل 2024 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان ریلوے لوکو شیڈشاپ کراچی کے ورکس منیجر فصاحت اللہ بیگ کے ہیڈ کوارٹر لاہور ٹرانسفر کے موقع پر پاکستان ریلوے پریم یونین (آسی)کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سیدشاہداقبال اور ریلوے ورکرز یونین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل راجہ وحیداسلم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ڈبلیو ایم صاحب نہایت شریف، ملنسار، خوش اخلاق اور رحم دل کے ساتھ ساتھ مزدور دوست شخصیت کے حامل انسان ہیں جنہیں مزدور کبھی فراموش نہیں کرے گا بلکہ انہیں ہمیشہ اچھے الفاظوں میں یاد رکھے گا، یہی وجہ ہے کہ آج مزدور اپنے محسن کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور گلاب کی پتیاں نچھاور کرکے ہزاروں دعاوں میں رخصت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری دعا ہے اللہ تبارک وتعالی WM صاحب کو ہمیشہ خوشیوں سے نوازے اور مستقبل میں کامیابی وکامرانیوں سے ہمکنار فرمائے،آمین ۔مزید انہوں نے کہا کہ آج کا دن آنے والے افسران کیلئے مشعل راہ ہے کیونکہ یہ مزدور پیار اور خلوص سے بات کرنے والے کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہے اور آج یہاں کے محنت کش اپنے خلوص دل سے پر جوش انداز میں خوشی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے محسن ورکس منیجر کو رخصت کر رہے ہیں۔