چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے کے دوران کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے کے دوران کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بینچ 22 تا 26 اپریل 2024 کے دوران آئندہ عدالتی ہفتہ میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم نوعیت کے مختلف کیسز کی سماعت کرے گا ۔