محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس (ڈی آئی یو )کیمپ سکرنڈ کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، 20لیٹر کچی شراب برآمد

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس (ڈی آئی یو )کیمپ سکرنڈ کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، 20لیٹر کچی شراب برآمد ، مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ،سیکریٹری ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس و ڈائریکٹر جنرل ایکسائیز نارکوٹکس سندھ کی خصوصی ہدایات سندھ کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم پر محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس (ڈی آئی یو )کیمپ سکرنڈکی ٹیم نے انسپکٹر عبدالحق مری کی نگرانی میں ریلوئے اسٹیشن روڈ سکرنڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے رام چند سکنہ سکرنڈ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 20لیٹر کچی شراب کا کین برآمد کر کے ملزم کے خلاف ا یف آئی آر نمبر 02/2024، ڈی آئی یو کیمپ سکرنڈدرج کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ، کاروائی کے حوالے سے محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس (ڈی آئی یو )کیمپ سکرنڈکے انسپکٹر عبدالحق مری کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ،سیکریٹری ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس و ڈائریکٹر جنرل ایکسائیز نارکوٹکس سندھ کی خصوصی ہدایات سندھ کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہو کر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔