ایمریٹس ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ طوفان کے باعث پروازوں میں خلل واقع ہونے پر صارفین سے معذرت کر لی

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

ًکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) ایمریٹس ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ طوفان کے باعث پروازوں میں خلل واقع ہونے پر صارفین سے معذرت کر لی اور ریگولر پروازوں کا شیڈول بحال کر دیاہے ۔آریشنز کو معمول پر لانے کے لئے پس پردہ، ادارے بھر کے ہزاروں مزید ملازمین کو سرگرم کیا گیا ہے۔صدر، ایمریٹس ایئرلائن، سر ٹم کلارک نے کا صارفین کے نام خط میں کہا کہ منگل 16 اپریل کو، متحدہ عرب امارات نے 75 سالوں میں سب سے زیادہ بارشوں کا سامنا کیا۔

طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے شہروں میں سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ دبئی میں ہمارا مرکز حفاظت کے پیش نظر پروازوں کی محدود نقل و حرکت کے ساتھ ہفتے کے تمام دن 24 گھنٹے بدستور کھلا رہا۔ لیکن سڑکیں پانی میں ڈوبنے کے باعث ہمارے صارفین، پائلٹوں، کیبن کریو اور ایئرپورٹ کے ملازمین کو ایئرپورٹ تک پہنچنے میں رکاوٹوں کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

اسی طرح، پروازوں سے متعلق دیگر سہولیات،جیسے کھانے پینے اور متعلقہ بنیادی سامان کی فراہمی کی بھی متاثر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ صارفین کے ترجیحی انتظام کے حوالے سے وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے ہمیں دبئی جانے والے مسافروں کے لئے چیک ان معطل کرنے پڑے، ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی لگانی پڑی، اور ہمارے نیٹ ورک کے مقامات سے دبئی آنے والے مسافروں کی آمدورفت کو عارضی طور پر روکنا پڑا تھا ۔