،یوٹلیٹی ملازمین آپس میں متحد و منظم ہے انشاء اللہ ریفرنڈم میں جیت انتخابی نشان پھول کی ہوگی ، آل پاکستان ورکرز الائنس

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

% سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشنکے مرکزی سیکریٹری جنرل سید عارف حسین شاہ نے کہا ہے یوٹلیٹی ملازمین آپس میں متحد و منظم ہے انشاء اللہ ریفرنڈم میں جیت انتخابی نشان پھول کی ہوگی ، سکھر میں منعقدہ جلسہ عام میں ملازمین کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے وہ ملازم دشمن یونین کا کبھی ساتھ نہیں دیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن سکھر ریجن کے زیر اہتمام سالانہ ریفرنڈم کے حوالے سے منعقد جلسہ عام سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیاجلسے عام میں مرکزی چیئرمین محمد سلیم سمیت دیگر رہنمائوں میں شہاب الدین ، محمد الیاس مہناس ،معظم علی پہنار، عزیز اللہ بھٹو ، محمد فیصل ، اخلاق سومرو ، وحید سمیت ملک بھر سمیت بلخصوص سندھ کے تمام اضلاع سے عہدے داروں و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،جلسہ عام میں شرکاء نے مرکزی عہدے داروں کا شاندار والہانہ استقبال کیا ، آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشنکے مرکزی سیکریٹری جنرل سید عارف حسین شاہ نے کہا کہ آل پاکستان ورکرز الائنس کی جدوجہد ملازمین کیلئے ہے اور ان کے حقوق کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہے گے ، انہوں نے کہا کہ مخالف یونین چاہے جتنے جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کر لیں انہیں ریفرنڈم میں شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔