ظ*سکھر،ظالم شوہر نے گھریلوں جھگڑے کے باعث 25 سالہ بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا

ح*پولیس نے قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا ،نعش پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالے

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

۴سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) ظالم شوہر نے گھریلوں جھگڑے کے باعث 25 سالہ بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا،پولیس نے قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا ،نعش پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سائیٹ ایریا کی حدود قریشی گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں ظالم شوہرصحیب شیخ نامی شخص نے اپنی 25 سالہ نوجوان بیوی مسمات سلمی کا گلہ دبا کر قتل کردیا اور قتل کے بعد بیوی کی نعش کو کمرے کی چھت سے ٹانگ دیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم صحیب شیخ کو گرفتار کرکے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کیا بعد ازیں قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس زرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جلد حقائق معلوم کرلئے جائینگے جبکہ دوسری جانب قتل ہونے والی خاتون کے ورثاء نے بالا حکام سے اپیل کہ قتل میں ملوث ملزمان مجیب شیخ و دیگر کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہمیں انصاف فراہم کیا واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی فضائ پھیل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :