,ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر پروجیکٹ کی جانب سے کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف تحریک اتحاد نوجوانان نوکنڈی کی مکمل حمایت کرتی ہیں

اتوار 21 اپریل 2024 21:05

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر پروجیکٹ کی جانب سے کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف تحریک اتحاد نوجوانان نوکنڈی کی مکمل حمایت کرتی ہیں اور تحریک لبیک پاکستان ریکوڈک اور سیندک کے وارث بلوچ قوم خصوصاً نوکنڈی 21 ویں صدی میں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں وفاق فوری طور پر آئینی تقاضے پورے کرے نوکنڈی سے تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہاہیکہ ہم اس تحریک اتحاد نوجوان کے بھر پور حمایت کرتے ہیں اس لیے بلوچستان اور خصوصاً نوکنڈی کو اس طوفانی کیفیت سے نکلنے کیلئے بڑے پیمانے پر نوکریاں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نوکنڈی اور آس پاس کے علاقوں کے نوجوانوں کے اس درد اور تکلیف کا مداوا صرف زبانی جمع خرچ اور بیانات سے ممکن نہیں آج ریکوڈک اور سیندک کے وارث 21 ویں صدی کے اس جدید دور میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ہر طوفانی موقع پر نوکنڈی کے نوجوانوں کیلئے صرف اعلانات ہوئے ہیں اب ضرورت ہے کہ عملی طور پر اس امیر سرزمین کے غریب لوگوں کی امداد کی جائے اس لیے ایک دفعہ پھر وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے نوکنڈی کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف اور نوکریاں کا اعلان کرکے اپنا آئینی فریضہ پورا کرے۔