۹ فیصل آباد،محکمہ سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

اتوار 21 اپریل 2024 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) محکمہ سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ایکشن کے دوران مزید8دکانیں سیل جبکہ پانچ دکانوں سے سامان ضبط اور2 دکانداروں کے چالان کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات پرسول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے رحمانیہ روڈ،غوثیہ چوک، منڈی کوارٹرز،راجباہ روڈ،جھمرہ روڈ،سرگودھا روڈ،48 ج۔

ب ودیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایکشن لیا۔سول ڈیفنس آفیسر نے خبردار کیا کہ ایل پی جی گیس ریفنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افرادباز رہیں بصورت دیگر دوران چیکنگ غیر قانونی کاروبار کرنے پر نہ صرف دکانیں سیل بلکہ مقدمات درج اورسامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔