نوشہرہ خیرآباد کے علاقے جموں میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑی تودہ چرواہے اور بکریوں کے اوپر جاگرا

اتوار 21 اپریل 2024 21:30

ا*نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) نوشہرہ خیرآباد کے علاقے جموں میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑی تودہ چرواہے اور بکریوں کے اوپر جاگرا۔انچارج پولیس چوکی خیرآباد سب انسپکٹر حفیظ خٹک کے مطابق پہاڑی تودہ تلے ستر سے زاہد بکریاں اور چرواہا دب گئے۔پولیس اور مقامی لوگوں نے آپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کرتے ہوئے سوات سے تعلق رکھنے والے چروائے آفرین ولد دولا کو زندہ بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

انچارج پولیس چوکی خیرآباد سب انسپکٹر حفیظ خٹک کے مطابق پہاڑی تودہ تلے آنے سے 47اعلیٰ نسل کی بکریاں ھلاک ہوگئی جبکہ دیگر بکریاں شدید زخمی حالت میں پہاڑی تودہ کے ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔انچارج پولیس چوکی خیرآباد سب انسپکٹر حفیظ خٹک کے مطابق پہاڑی تودہ کے ملبے کو ایکسویٹر کی مدد سے روڈ کھول دی گئی۔سوات سے تعلق رکھنے والے چروائے آفرین کے مطابق وہ بہت غریب ادمی ہوں زندگی بھر کی جمع پونجھی پہاڑی تودے تلے تباہ و برباد ہوگئی۔حکومت مالی اعانت کریں ۔

متعلقہ عنوان :