قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)ہوگا،7نکاتی ایجنڈاجاری

اتوار 21 اپریل 2024 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)پیر کو سہ پہر5بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کیلئے 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر شذرا منصب،عقیل ملک اور دیگر کا ننکانہ صاحب میں تجاوزات،فضل محمد خان اور عامر ڈوگر کا چارسدہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں سے تباہی کے معاملہ پر توجہ دلائو نوٹس شامل ہیں۔اس کے علاوہ صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔