&بھارت میں شدید گرمی ، ٹی وی چینل کی نیوز کاسٹر دوران پروگرام شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوگئی

اتوار 21 اپریل 2024 22:20

1 نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) بھارت میں شدید گرمی ، ٹی وی چینل کی نیوز کاسٹر دوران پروگرام شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوگئی ،بے ہوش ہونے سے قبل لوپا مدرا کو خبریں پڑتے ہوئے بڑبڑاتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور کچھ دیر بعد ان کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا۔نیوز کاسٹر لوپا مدرا نے کہا کہ ٹیلی پرامپٹر میری نظروں سے اوجھل ہو گیا اور میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا جس کے بعد میں کرسی پر ڈھیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی سرکاری ٹی وی دور درشن کی کولکتہ برانچ میں لائیو نشریات کے دوران ہیٹ ویو کے حوالے سے اپ ڈیٹس دیتے ہوئے لاینکرپرسن لوپا مدرا سنہا بے ہوش ہو کر گر پڑیں کیونکہ ان کا بلڈ پریشر گر گیا تھا۔انہوں نے کہا میں شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوئی، دفتر کے کولنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ اسٹوڈیو کے اندر بھی شدید گرمی تھی اور بلڈپریشر ایکدم گر گیا تھا۔بھارت میں اس وقت مختلف حصوں میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے اور اسی ہیٹ ویو(گرمی کی لہر) کے حوالے سے بلیٹن پڑتے ہوئے نیوز کاسٹر دوران ٹرانسمیشن ہی شدید گرمی اور پانی کی کمی سے بے ہوش ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :