سعودی عرب کےمختلف علاقوں میں آئندہ جمعرات سے بارش کا امکان

پیر 22 اپریل 2024 10:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آئندہ جمعرات سے بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے نجران، جازان، عسیر، الباحہ، تبوک، مکہ اور مدینہ ریجن کے کئی علاقوں میں آئندہ جمعرات سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکز کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا ہےگیا کہ بارش کا سلسلہ حائل، قصیم، الجوف،حدود الشمالی اور ریاض ریجن کے کچھ علاقوں تک پھیلنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ قومی مرکز برائے موسمیات کے تجزیہ نگار عقیل العقیل نے بھی مملکت کے بیشتر علاقوں میں اپریل کے آخر تک بارش کی توقع ظاہر کی تھی۔ علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے باعث پیر کو محایل عسیرگورنریٹ اور رجال المع میں کلاسیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم تدریس کا سلسلہ آن لائن ’’مدرستی‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری رہے گا۔