اسرائیل کی لبنان میں اپنا ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق

لبنان میں ڈرون کانشانہ بننے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے میزائل لانچ سائٹ پر حملہ کیا،بیان

پیر 22 اپریل 2024 11:44

اسرائیل کی لبنان میں اپنا ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) اسرائیل نے لبنان میں اپنا ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان میں ڈرون کانشانہ بننے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے میزائل لانچ سائٹ پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ حزب اللہ نے اس سے کچھ دیر قبل اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :