فیسکو کا(کل)شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

پیر 22 اپریل 2024 11:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث کل( 23 اپریل بروز منگل کو)شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ آج منگل 23اپریل کو صبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے دھاندرہ اور علی ہاؤسنگ فیڈر132کے وی ٹھیکری والا گرڈسٹیشن کے الفرید اور الخالق فیڈر، صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے پینسرہ روڈ، رمضان شہید، گوہر انڈسٹریل ملز،مونگی روڈ، ٹوبہ روڈ، پیر ے وال، بشیر آباد، حمزہ بور، مقبول پور، دواکھڑی، شاہ سواریہ، اشر ف کالونی، مالڑی،سٹی، موچیوالا روڈ، مرید والا روڈ، عیدگاہ روڈ، ریلوے روڈ، جھنگ روڈ، کٹھور، شالیمار، گلبرگ، لال شاہ، سکارپ اورحسن لمیٹڈ فیڈر66کے وی آشیانہ گرڈسٹیشن،صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے گوجرہ روڈاورڈجکوٹ روڈ فیڈر13کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے نثار کالونی، روشن والا، ایم جی ایم، چناب گارڈن، فورسیزن، میانی، ڈیفنس پیراڈائز اور الیا س گارڈن فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔