فیصل آباد،کاشتکاروں کو سونف کے گچھوں کو ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی ہدایت

پیر 22 اپریل 2024 12:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو اپریل ومئی میں سونف کےگچھوں کو ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کر چکا ہو اور گچھوں میں دانے زر دی مائل ہو جائیں۔

انہوں نے بتا یا کہ سونف کا پودا جھاڑی نما ہونے کے علاوہ3سے5فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ اپریل کے آخر اور مئی میں سونف کے بیجوں کے گچھے پک کر تیار ہو جاتے ہیں اس لئے ان کی کٹائی میں احتیاط کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔انہوں نے بتا یا کہ جو گچھے پہلے پک جائیں انہیں پہلے کاٹ لیا جائے اور بعد میں پکے ہوئے گچھوں کو بعد میں ہی کاٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارکٹے ہوئے سونف کے گچھوں کو ٹاٹ پر بچھا کر سائے میں خشک کر لیں اور 2سے 3روز کے وقفہ کے دوران ان کو الٹاتے پلٹاتے رہیں اور جب تما م گچھے اچھی طرح خشک ہو جائیں تو بیج کو چھڑیوں سے الگ کر کے محفوظ کر لیا جائے۔انہوں نے بتا یاکہ اس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :