ایبٹ آباد، کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ، 4 افراد زخمی

پیر 22 اپریل 2024 12:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ایبٹ آباد میں کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق حادثہ مری روڈ بجلی گھر کے قریب پیش آیا۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے پر ریسکیو ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔