مکان کی چھت پرکام کے دوران بجلی کی اوپرسے گزرتی تاروں سے چپک کر30 سالہ مزدور جاںبحق

پیر 22 اپریل 2024 14:04

مکان کی چھت پرکام کے دوران بجلی کی اوپرسے گزرتی تاروں سے چپک کر30 سالہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) مکان کی چھت پر کام کے دوران بجلی کی اوپر سے گزرتی تاروں سے چپک کر30 سالہ مزدور جاںبحق ہو گیا جس کی نعش ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے اپنی مدعیت میں مالک مکان اور واپڈا افسران و عملہ کے خلاف غفلت و لاپرواہی سے موت کا مقدمہ زیر دفعہ 322 ت پ درج کر لیا اور متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب کے محلہ صابرآباد کا 30 سالہ مزدور قمر سلطان محلہ سرور حیات کالونی میں محمد احسان نواز کے مکان کی چھت پر دیگر مزدورں کے ساتھ گروٹنگ کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران اوپر سے گزرتی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے چپک کر 30 سالہ مزدور قمر سلطان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ خوشاب نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ بجلی کی سپلائی بند کر کر نوجوان کی تاروں سے چپکی نعش کو اتروا کر ہسپتال منتقل کر دیا اور تھانہ خوشاب میں اپنی مدعیت میں مالک مکان محمد احسان واپڈا کے افسران ایکسین غلام مصطفیٰ ،ایس ڈی او محمد احسان،لائن سپرینڈنٹ ناصر ظہور اور عملہ متعلقہ سب ڈویڑن کے خلاف زیر دفعہ 322 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے۔