کراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ

پیر 22 اپریل 2024 14:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔کراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں ایک ہزار سے زائد خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے، محکمہ داخلہ سندھ نے محکمہ خزانہ سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں کراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں شاہراہ فیصل اور پوش علاقوں میں خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں کراچی کی اہم شاہراہوں پر خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔خفیہ کیمروں کے منصوبیمیں غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی مانیٹرنگ بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت شہر میں 10 ہزار خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :