پشاور ہائیکورٹ ، تین ججز خورشید اقبال، فضل سبحان اور شاہد خان نے حلف اٹھا لیا

پیر 22 اپریل 2024 17:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز خورشید اقبال، فضل سبحان اور شاہد خان نے حلف اٹھا لیا۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تینوں ججز سے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔