پشاور ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملازمین کی جوڈیشل الاؤنس کےلیے دائر درخواست پر سماعت

پیر 22 اپریل 2024 17:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پشاور ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملازمین کی جوڈیشل الاؤنس کےلیے دائر درخواست پر جسٹس کامران حیات میاں خیل اور جسٹس فہیم ولی نے سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہیں دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب یہی جوڈیشل الاؤنس پشاور ہائیکورٹ کے ملازمین لے رہے ہیں۔

جسٹس کامران حیات میاں خیل نے وکیل صفائی سے سوال کیا کہ اس میں جواب کس سے مانگ لیں۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ اور رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے جواب طلب کر لیں۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔