افسران و ملازمین کی ٹریننگ کرائی جا رہی ہے،راشد خاصخیلی

پیر 22 اپریل 2024 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ٹائون میونسپل کارپوریشن صفورا کے چیئرمین راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیں اس منصب پر اس عہد کے ساتھ فائز کیا ہے کہ بلا تخصیص رنگ و نسل و زباں یکساں ہر علاقے کی خدمت کریں گے۔ میں اور میری ٹیم شبانہ روز صفائی اور ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں ۔ افسران و ملازمین کی Capacity Building کا کام کر رہے ہیں ۔

انہیں ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔ کراچی کا مثالی ٹاون بنانے کا عزم ہے۔ہنما پی پی پی و سربراہ AITشہنیلہ خانزادہ نے کہاہے کہ راشد خاصخیلی کی دن رات خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ سرکاری دفتر نہ ہونے کے باوجود وہ ہمہ وقت میدان عمل میں رہتے ہیں ۔ صفورا ٹائون ماڈل ٹائون بننے جا رہا ہے۔ ضلع شرقی پی پی پی کے رہنما ۔

(جاری ہے)

زبیر قریشی نے کہا کہ ، محکمہ جات کی تنظیم نو اور ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے بارشوں میں بھی ٹائون چیئرمین اور ٹیم کی کارکردگی مثالی رہی۔

انکی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں ۔ پیپلز یوتھ صدر PS-99/101سکندر گبول ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسین نواز، پیپلز یوتھ کراچی ، اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس اور انجمن اتحاد ملت ، کراچی رائٹس رائٹس نے راشد خاصخیلی کے خلاف مہم کی مذمت ۔ جو محنت اور جانفشانی سے کام کرے اسے نشانہ بنانا رویت بنالی گئی ہے۔ رہنما پی پی پی شہنیلہ خانزادہ رہنما پی پی پی ، زبیر قریشی۔

اظہر آرائیں ،چیئرمین اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس ابرار صدیقی ، انجمن اتحاد ملت کے صدر حفیظ انصاری ، کراچی رائٹس آرگنائزیشن کی چیئرپرسن نمرا ماہم ۔ کووا کراچی کے صدر منظر وارثی نے راشد خاصخیلی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد خاصخیلی کی بہترین ورکنگ سے علاقے کے رورل اور اربن ایریاز میں کام شروع ہو چکا ہے متحی بھر سیاسی بازیگر جیالوں کو کراچی کی ترقی سے نہیں روک سکتے۔

پیپلز یوتھ نے کہا کہ وہ وہ انکے تمام کارکنان اپنے ڈویژن کے صدر راشد خاصخیلی کے زور بازو ہیں ۔ انکے خلاف سازشیں کرنے والے ٹولے کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ مذموم اور اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں ۔ ہم اور ہمارے سب منتخب نمائندے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق اپنے ٹاون کو ماڈل ٹاون اور ترقی یافتہ بنائیں گے اور جو رکاوئٹ بنے گا عوام اس سے بخوبی نمٹنا جانتے ہیں ۔ جمہوری روایات کو آگے بڑھایا جائے۔ سب مل کر شہر اور ٹائون کی ترقی میں حصہ لیں ۔ سیاست برائے سیاست کے بجائے سیاست برائے خدمت کو شعار بنایا جائے۔