ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ کا وفاقی دارالحکومت میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ

پیر 22 اپریل 2024 18:21

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ کا وفاقی دارالحکومت میں نیشنل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ نے پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کی اہلیہ نے طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہیں اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔ عالم الہدیٰ نے اپنی کتاب "دی آرٹ آف فیمینائن لائف" کے انگریزی ورژن کا اجراء بھی کیا جو اپنی بصیرت اور نقطہ نظر سے علمی گفتگو کو تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے اسلام میں بیان کردہ خواتین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔