پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پیر 22 اپریل 2024 19:09

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پیر کو کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 71 ہزارکی حد پارکرگیا۔کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس روز نئی بلندی کو چھو رہا ہے۔دن کے دوران کل 655,205,105 شیئرز جن کی مالیت 31.248 بلین روپے تھی جبکہ گزشتہ روز 23.220 بلین روپے مالیت کے 475,833,699 شیئرز کا کاروبار ہوا۔

(جاری ہے)

اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 389 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔

ان میں سے 217 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 140 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 32 کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔تین سرفہرست تجارتی کمپنیوں میں حبیب بینک کے 48,145,538 حصص 114.53 روپے فی حصص کے ساتھ، پاک ریفائنری کے 30,500,681 حصص کے ساتھ 28.70 روپے فی حصص اور پاک الیکٹرون کے 28,595,505 حصص کے ساتھ 23.43 روپے فی حصص تھے۔ ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے فی حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 133.51 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 2,755.69 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ رہی جس کے فی حصص کی قیمت میں 76.35 روپے کا اضافہ ہوا۔

یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ میں زیادہ سے زیادہ 366.66 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 20,533.34 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد سیفائر فائبرز لمیٹڈ 69.90 روپے کی کمی کے ساتھ 1,350.10 روپے پر بند ہوا۔