وزیرخزانہ کی مشرق بینک اور فرسٹ ابو ظہبی ینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ،مالی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

پیر 22 اپریل 2024 19:15

وزیرخزانہ کی مشرق بینک اور فرسٹ ابو ظہبی ینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی میں مشرق بینک اور فرسٹ ابوظہبی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں مالی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران وفاقی وزیر نے بینکرز پر زور دیا کہ وہ اقتصادی بنیادوں میں نمایاں بہتری کے پیش نظر ملک کے لیے فنانسنگ کا بندوبست کرنے پر نظر ثانی کریں۔

متعلقہ عنوان :