شادی کی پیشکش کرنیوالوں کا دل سے شکریہ، نشوبیگم

اپنی زندگی میں بے حد خوش ہوں، فی الحال شادی نہیں کر رہی، کچھ لوگ پیار کرنے والے بھی ہوتے ہیں جن کی قدر کرنی چاہئے، سابق اداکارہ

پیر 22 اپریل 2024 20:41

شادی کی پیشکش کرنیوالوں کا دل سے شکریہ، نشوبیگم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) سابق اداکارہ نشو بیگم نے شادی کی پیشکش کرنیوالوںکا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنی زندگی میں بے حد خوش ہوں، فی الحال شادی نہیں کر رہی، کچھ لوگ پیار کرنے والے بھی ہوتے ہیں جن کی قدر کرنی چاہیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میری شادیوں کے حوالے سے میڈیا پر بہت باتیں ہوئیں اور کافی تذکرہ کیا گیا، اب آج کل مجھے پتہ نہیں کیوں لوگ شادی کرنے کا کہہ رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ چھیڑ بھی رہے ہیں۔

نشو بیگم نے کہا کہ مجھے شادی کی پیشکش کرنے والوں میں بہت افراد سنجیدہ ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا آپ نے تنہاء زندگی گزارنی ہی یہ باتیں ہیں تو بڑی مزیدار قسم کی جو ہر عمر میں اچھی لگتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ غور کروں، میں کیا غور کروں، میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائوں گی، میڈیا شوبز کی خواتین سے متعلق زبردستی کہتا ہے کہ شادی ہوگئی شادی ہوگئی، میں ایسا کچھ نہیں ہونے دوں گی۔

نشو بیگم نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں بے حد خوش ہوں، وہ الگ بات ہے کہ وقت کا کچھ پتہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی میں فی الحال شادی نہیں کر رہی، جو لوگ شادی کی پیشکش کررہے ہیں ان کا دل سے شکریہ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیار کرنے والے بھی ہوتے ہیں جن کی قدر کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :