حافظ حمد اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا بیان مسترد کردیا

پیر 22 اپریل 2024 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے راناثنا اللہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا بیان مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا نے مفاہمت کی سیاست کی تاہم مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، بات اب منانے سے بہت دور جاچکی ہے، مولانا کو کس مقصد کیلئے منایا جائیگا اقتدارکیلئے، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، نہ ہم اقتدار کے بھوکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت اور مفاہمت سیجو فائدہ اٹھانا تھا، اٹھا لیا، اب دھوکا نہیں دے سکتے، 8 فروری کو ایک ڈراما رچایا گیا۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ 8 فروری2024 کے انتخابات میں ایسی دھاندلی ہوئی جوتاریخ میں نہیں ہوئی، کہتے تھے صاف شفاف الیکشن ہوں گے تاہم نہ ہوئے، یہ منتخب اور جمہوری حکومت نہیں۔