شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس کل ہو گا

پیر 22 اپریل 2024 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس کل بروز منگل 23 اپریل 2024 شام 5:15 بجے سروسز کلب پشاور صدر میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کا موضوع ’’کیا ہم ہمیشہ قرضوں کی دلدل میں پھنسے رہیں گے ‘‘ رکھا گیا ہے ۔اجلاس میں مہمان مقررسابقہ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز ،یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر بشریٰ حمید اور اراکین شوریٰ مذکورہ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :