وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقات

پیر 22 اپریل 2024 21:42

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ہے ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں میں آیانا ہولڈنگ کے چیئرمین عبداللہ بن لہیج اور محمد ہلال بن تراف المنصوری، چیئرمین ناد الشیبہ ہولڈنگ سر فہرست ر ہے _۔ملاقات میں موجودہ اقتصادی شراکت داری کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے طریقے تلاش کیے گئے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور ریئل اسٹیٹ کی ترقی کے شعبوں کو شامل کرنے پر غور کیا گیا ۔پاکستان میں موجود ان مسابقتی فوائد پر روشنی ڈالی گئی جو پاکستان کو اعلیٰ منافع اور پائیدار ترقی کے خواہاں سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی منزل بناتے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو ان کے سفر کے ہر مرحلے میں معاونت کرنے بشمول مارکیٹ ریسرچ، ریگولیٹری رہنمائی، سرمایہ کاری کی سہولت، سرمایہ کاری کے بعد کی مدد اور ایک ہموار تجربے کو یقینی بنانے میں SIFC بہترین کردار ادا کرتی ہے۔