ٓبلیو ایریا میں آئل ٹینکر سے پٹرول منتقلی کے دوران آگ لگی،ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ جاری کر دی

پیر 22 اپریل 2024 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی تجارتی شاہراہ بلیو ایریا میں پٹرول پمپ کے قریب آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر نے واقعہ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق آگ آئل ٹینکر سے پٹرول کی منتقلی کے دوران لگی،ابتدائی طور پر پٹرول پمپ کے اسٹاف آگ پر قابو ہانے کی کوشش کی ،آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے مہارت سے ٹینکر کو پٹرول پمپ کی حدود سے نکالا،بعد میں موقع پر ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ،اس دوران پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا،معاملے کی تحقیقات اور وجوہات جانچنے کے لیئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی،تحقیقاتی کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ،تحقیقاتی کمیٹی کو آگ لگنے کی وجوہات، آئل ٹینکر سے پٹرول نکالنے وقت ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق جانچ کرنے سے متعلق ٹاسک سونپا گیا،تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدا میں پٹرول پمپ کی سی سی ٹی وی کا معائنہ کیا ،آئل ٹینکر سے پٹرول منتقل کرنے کے دوران آئل ٹینکر کے قریب واٹر کولر میں شعلہ بھڑکنے سے آگ لگی،پہلے واٹر کولر میں آگ لگی جو بعد میں پھیلی،اسی دوران آئل ٹینکر کے نوزل میں لگی ،سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پٹرول پمپ کا معائنہ کیا گیا،معائنہ کے دوران پٹرول آف لوڈنگ کی جگہ پر بجلی کا لائیو کنیکشن بھی دیکھا گیاجو ایس او پیز کی سرا سر خلاف ورزی ہے،پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے بجلی کے لائیو کنیکشن کو چھپانے کی کوشش بھی کی گئی،تحقیقاتی کمیٹی کو زبانی بتایا گیا کہ پی ایس او کی آڈٹ ٹیم نے پمپ کا جائزہ لیا ہے اور اسے کلیئر بتایا ہے لیکن پٹرول پمپ میں لائیو وار کی موجودگی سراسر ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے جسے نظر انداز کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :