کراچی سے لاہور جانے والی الفرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر 4 بچوں کا ذہنی معذور باپ جاں بحق ہوگیا

پیر 22 اپریل 2024 22:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) کراچی سے لاہور جانے والی الفرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر 4 بچوں کا ذہنی معذور باپ جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 205/EB کے نزدیک کراچی سے لاہور براستہ عارفوالا جانے والی الفرید ایکسپریس ٹرین کے نیچے آکر ریلوے لائن پر لیٹا ہوا ذہنی معذور لیاقت علی جاں بحق ہوگیا ۔ریلوے پولیس مصروف تفتیش ہے ،بتایا گیا ہے کہ لیاقت علی چار بچوں کا باپ اور ذہنی معذور تھا۔