پی ٹی آئی کا مزار قائد پر 28 اپریل کو ہونے والا جلسہ اب 5 مئی کو جلسہ ہوگا،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ میں جلسہ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صدر تحریک انصاف سندھ

پیر 22 اپریل 2024 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مزار قائد پر 28 اپریل کو ہونے والا جلسہ اب 5 مئی کو جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ میں جلسہ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل ہم نے ڈی سی ایسٹ کراچی کو 28 اپریل کے جلسے کی درخواست دی ہوئی تھی انتظامیہ نے ہمیں جلسہ کرنے کی این او سی نہیں دی تھی ہم نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے 19 اپریل کو جس کی سماعت ہوئی تھی، سماعت پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی اب دوبارہ سندھ ہائی کورٹ میں سماعت 26 اپریل کو رکھی گئی ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا 26 اپریل کو عدالت سے اجازت ملتی بھی ہے تو دو دن میں تیاریاں نہیں ہوسکتی کراچی کا یہ جلسہ بڑا جلسہ ہے مکمل انتظامات کرنے ہیں کراچی کا یہ تاریخی جلسہ اب 5 مئی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت خوفزدہ ہمیں جلسہ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، عدالت سے امید ہے ہمیں اجازت مل جائے گی، حلیم عادل شیخ نے کہا ہم این او سی لیکر جلسہ کرنا چاہتے ہیں جو ہمارا قانونی حق ہے گزشتہ روز کراچی ریلی پر اجازت نہ ہونے کا جواز بنا کر کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، کراچی کا تاریخی جلسہ 28 اپریل کے بجائے اب 5 مئی کو ہوگا۔