ایران کے ساتھ تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں،سابق سیکریٹری خارجہ

خارجہ پالیسی میں توازن رکھنا مشکل ہے، تمام ممالک سے تعلقات یکساں نہیں ہوتے، اعزاز چوہدری

پیر 22 اپریل 2024 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں، سعودی وزیرِ خارجہ کیبعد ایرانی وزیرِ خارجہ کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں توازن رکھنا مشکل ہے، تمام ممالک سے تعلقات یکساں نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا ایران کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے، بارڈر پر اسمگلنگ کی جاتی ہے، بارڈر مارکیٹ کو کھولنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ آئی پی گیس پائپ لائن کے لیے راستہ ڈھونڈنا چاہیے، امریکا اور دوسرے ملکوں کو سمجھانا چاہیے کہ پاکستان ایران سے اچھے تعلقات رکھے گا۔سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور ایران مل کر افغانستان کی صورتِ حال کے لیے کام کر سکتے ہیں، پاکستان اور ایران افغانستان کے معاملے پر تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان آئے ہیں، یہی حکمتِ عملی پاکستان کے لیے اچھی ثابت ہوئی۔