اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائیاں، 252 کلو منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان گرفتار

پیر 22 اپریل 2024 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، 7کاروائیوں میں 252کلو منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 470نشہ آور گولیاں برآمد، پنڈی بھٹیاں میں موٹر وے پولیس کے تعاون سے ملزم سے 78کلو افیون اور 73.2 کلو چرس برآمد، رنگ روڈ پشاور کے قریب دو ملزمان سے 56.4 کلو چرس اور 15.6 کلو افیون برآمد، سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب خاتون سے 1.2کلو افیون اور 10.8 کلو چرس برآمد، آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر 3 ملزمان سے 7.2 کلو چرس برآمد ، کالا شاہ کاکو موٹر وے ٹول پلازہ لاہور کے قریب ملزم سے 3.6کلو چرس، 1.2کلو افیون اور 1.4کلو ہیروئن برآمد اور رنگ روڈ پشاور پر کوریئر آفس میں اسلام آباد بھیجے جانے والے پارسل سے 4.8کلو چرس برآمد ہوئی ۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔